پہلا منظر
کل استنبول میں جس مقررہ مقام پہ بس سے اترنا تھا
وہاں نہیں اتر سکا، اگلے سٹاپ پہ اترے تو منظر بدلے ہوئے تھے، اور مسلسل سفر سے
چراغوں میں پہلے ہی روشنی بہت کم تھی ، پتہ سمجھ نہیں پایا چلتے چلتے رات گئے ایک
سبزی فروش ترک سے رستہ پوچھا، انہوں نے کمال محبت سے رستہ سمجھایا پھر میرے ساتھ
سامان دیکھ کر بیٹے کو گاڑی لانے کا کہا اور مجھے جہاں جانا تھا وہاں تک بلا
معاوضہ چھوڑ کر آئے.
کچھ پیسوں پہ
اصرار کیا تو کہنے لگے "پاکستان کاردش کاردش"
24-sep-19
Comments
Post a Comment